۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
پشاور دھماکہ

حوزہ/ ادارے کی جنرل سیکرٹری کے دفتر سے جاری ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کرگل کے عوام کے جانب سے اس سفاکانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شھید ہونے والے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمين آقائے ارشاد حسین خلیلی اور دیگر شھدا کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے شہر کرگل لداخ کے سب سے بڑی مذہبی و سماجی تنظیم امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے پشاور کے رسالدار کوچہ قصہ خواناں میں نماز جمعہ کے دوران کئے گئے بزدلانہ اور ظالمانہ بمب حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ادارے کی جنرل سیکرٹری کے دفتر سے جاری ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کرگل کے عوام کے جانب سے اس سفاکانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شھید ہونے والے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمين آقائے ارشاد حسین خلیلی اور دیگر شھدا کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں شیعہ اقلیت کے خلاف آئے دن جاری ظلم و بربریت میں کوئی کمی نہیں آئ ہے اور وہاں کے حکومت اس طرح کے دہشتگردانہ حملوں کو روکنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔

آئی کے ایم ٹی نے اس دلسوز سانحہ پر پاکستان کے ملت تشیع اور خاص طور سے مقتولین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اس تناظر میں ادارے نے حکومت ہند اور عالمی برادری دونوں سے پاکسانی حکومت پر دباؤ ڈال کر اقلیتوں کو تحفظ فراہم کروانے کی تاکید بھی کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .